• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹو کرنسی میں فراڈ کے بڑھتے واقعات، ماہرین کا عوام کو خبردار رہنے کا مشورہ

اسلام آباد (آئی این پی)کرپٹو کرنسی میں بڑھتے ہوئے فراڈ اور اسکیمز سے متعلق تشویشناک انکشافات سامنے آنے پرماہرین نےعوام کوخبرداررہنے کا مشورہ دیتےہوئے کسی بھی آن لائن سرمایہ کاری سے قبل مکمل تحقیق کرنے کی ہدایت کی ہے۔رپورٹس کے مطابق فراڈیے پہلے سوشل میڈیا یا آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے صارفین کا اعتماد حاصل کرتے ہیں اور پھر انہیں منافع بخش سرمایہ کاری اسکیموں کا لالچ دے کر بڑی رقوم لگوانے پر آمادہ کرتے ہیں۔ بعد ازاں جعلی ایپس یا ویب سائٹس کے ذریعے صارفین کی رقم ہتھیا لی جاتی ہے۔ماہرین کے مطابق کرپٹو مارکیٹ میں سب سے زیادہ فراڈ جعلی منصوبوں اور میم کوائنز کے ذریعے کیا جاتا ہے، لوگوں کو غیر معمولی منافع کے خواب دکھاتے ہیں،جلد امیر بننے کے کا لالچ دیکر عوام کوپھنسایا جاتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید