• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون سر پر شدید چوٹیں آنے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گئی

لندن ( پی اے ) ایلفورڈحملے کے بعد ایک خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔رپورٹ کے مطابق مشرقی لندن کے علاقے ایلفورڈ میں پولیس نے اسے "خوفناک حملہ" کے طور پر بیان کرتے ہوئے بتایا کہ سر پر شدید چوٹیں آنے کے نتیجے میں ایک خاتون کی موت واقع ہو گئی۔میٹروپولیٹن پولیس نے بتایاکہ واقعہ اتوار کو اس وقت ہوا جب 36 سالہ نوجوان کرین بروک روڈ پر گانٹ ہل اسٹیشن کی طرف پیدل جا رہا تھا۔پیرامیڈیکس نےافسران کو جائے وقوعہ پر بلایا اور خاتون، جس کی باضابطہ شناخت نہیں ہوسکی، بعد میں اسپتال میں دم توڑ گئی۔علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ سراغ رساں سپرنٹنڈنٹ سٹورٹ بیل نے بتایاکہ تفتیش جا ر ی ہے اور خاتون کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسران تیز ی سے کام کر رہے ہیں لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔نہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ اور آس پاس کے علاقے کی مکمل فرانزک جانچ، گھر گھر پوچھ گچھ اور تمام دستیاب سی سی ٹی وی کا معائنہ کیا جا رہاہے۔خواتین کے لیے، خاص طور پر مقامی طور پر، یہ ایک ناقابل یقین حد تک تکلیف دہ واقعہ ہے آئندہ دنوں میں اس علاقے میں پولیس کی نمایاں موجودگی کی توقع ہے۔واقعہ کی تحقیقات کرنے والے سراغ رساں انسپکٹر مارک راجرز نے کہا کہ ان کی ٹیم کرین بروک روڈ کے علاقے میں 02:00 سے 03:00 کے درمیان کسی بھی عینی شاہد سے سننا چاہتی ہے۔
یورپ سے سے مزید