• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق میں قبائل کے درمیان تصادم، 16 افراد ہلاک

بغداد (نیوز ڈیسک) عراق میں قبائل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک فوجی سمیت16فراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق تصادم کی وجہ زرعی زمین کا تنازع بنا۔ مقامی پولیس کے ترجمان کے مطابق ملک کے جنوب مشرقی صوبے میسان میں ہونے والے اس تصادم کے دوران مارے جانے والا فوجی بھی ایک قبیلے سے تعلق رکھتا تھا۔خبررساں اداروں کے مطابق صوبہ میسان میں قبائلی تصادم اکثر ہوتے رہتے ہیں۔ یاد رہے کہ مئی میں اسی علاقے میں تصادم میں 8افراد مارے گئے تھے۔
یورپ سے سے مزید