• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول چوری کرنے کا کام بہت زیادہ مشکل نہیں

ایتھنز (نیوزڈیسک) یونان کے سرکاری ٹی وی چینل نے پیٹرول چرانے کے طریقے نشر کردیئے ۔ شہریوں نے اس اقدام پر کڑی تنقید کی ہے۔ ٹی وی پروگرام میں دکھایا گیا کہ پائپ کے ذریعے کسی کی گاڑی سے پیٹرول کیسے نکالا جاسکتا ہے۔ یہ پروگرام اس وقت نشر ہوا جب یونان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ای آر ٹی نامی چینل میں مارننگ شو میں رپورٹر نے بتایا کہ پیٹرول چوری کرنے کا کام بہت زیادہ مشکل کام نہیں۔ اس دورن ایک مکینک نے ان جگہوں کی نشاندہی بھی کی جہاں سے ایندھن چرایا جاسکتا ہے۔شہریوں نے سرکاری ٹی وی کے اس فعل پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا حکومت شہریوں کوجرم کرنے کی جانب راغب کررہی ہے ۔؟شہریوں نے عدالتوں سے اس اقدام کے خلاف کارروائی کرنے کامطالبہ کیا ہے۔
یورپ سے سے مزید