• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو چوروں لٹیروں سے بچانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں، شاہ محمود قریشی

ملتان(نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی پی 217 کے عوام باشعور ہیں ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی اس حلقے کے ووٹرز کو دھوکے میں نہیں رکھ سکتے عوام صحیح اور غلط کا فرق سمجھ گئے ہیں۔ پاکستان کو چوروں لٹیروں سے بچانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا واحد مقصد اپنااقتدار بچانا ہے۔ حکمرانوں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔ عمران خان واحد قیادت ہیں جو ملک کو ایک بار پھر اندھیروں سے روشنی کی طرف لاسکتے ہیں۔ عمران خان واحد سیاست دان ہیں جنہوں نے کوئی صنعت نہیں لگائی۔ اندرون وبیرون ملک کوئی جائیداد نہیں بنائی۔ کوئی سوئس اکاؤنٹ نہیں کھولے۔ عمران خان پاکستان‘ قوم اور نوجوانوں کا مستقبل سوچتے ہیں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی،وسیم خان نیازی، نسیم خان، سلام خان نے مزید کہا کہ نااہل امپورٹڈ حکومت سے نہ ملک چلایا جا رہا ہے اور نہ ہی غریب کو کوئی ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید