• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجیب فاروقی سندھ آؤٹ ڈور ایڈورٹائزرز ایسوسی ایشن کے بلامقابلہ سیکریٹری اطلاعات منتخب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نجیب فاروقی سندھ آئوٹ ڈور ایڈورٹائزرز ایسوسی ایشن (سوا) کے بلامقابلہ سیکریٹری اطلاعات منتخب ہو گئے۔ ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق سوا کےانتخابات برائے سال 2022-24 بدھ 29 جون کو شارع فیصل پر واقع ایک بینکوئٹ میں ہوں گے، جہاں دوپہر 12:00 بجے سے سہہ پہر 5:00 بجے تک پولنگ جاری رہے گی۔ صدر کی نشست کے لیے عامر صدیقی اور مشہود مرچنٹ کے درمیان مقابلہ ہے۔واضح رہے کہ ایسوسی ایشن کی منیجنگ باڈی کل 9 عہدے داروں مشتمل ہو گی، جس میں 6 آفس بیئررز اور 3ایگزیکٹو ممبران شامل ہوں گے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید