• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا زہرا مبینہ اغواء کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے سی کلاس چالان پر تحریری فیصلہ جاری کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دعا زہرا مبینہ اغواء کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے سی کلاس چالان پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔مقامی عدالت کے تحریری حکم نامے میں کہاگیا ہے کہ پولیس نے سی کلاس چالان کے ساتھ گواہوں، ظہیر کے بیانات اور دعا کا ہائیکورٹ میں دیا گیا بیان پیش کئے، مدعی کے وکیل کے مطابق پولیس چالان عمر کے تعین کی رپورٹ پر مبنی ہے،مدعی کے وکیل نے دعا کی عمر کے تعین کی میڈیکل رپورٹ کیخلاف سیکرٹری صحت کو درخواست دی ہے، مدعی کے وکیل کاکہناہے کہ نادرا ریکارڈ میں دعا کی عمر 14سال سے کم ہے، عمر کے تعین کی رپورٹ جھوٹی ہے، جبکہ مقدمہ کی مزید تفتیش پر سرکاری وکیل کا کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا،یہ امر اب بھی قابل تفتیش ہے کہ دعا کے گھر چھوڑتے وقت عمر کیا تھی، اپنی مرضی سے گھر چھوڑنے کیلئے مناسب عمر ہونا ضروری ہے۔
اہم خبریں سے مزید