• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقراء قتل کیس، عدم پیشی پر ایس پی عارف شاہ سمیت تین ملز موں کی عبوری ضمانت مسترد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے وفاقی پولیس کی لیڈی کانسٹیبل اقراء قتل کیس میں عدم پیشی پر ایس پی عارف شاہ سمیت تین ملزمان کی عبوری ضمانت مستردجبکہ ایک ملزم عاطف شاہ کی ضمانت منظور کرنے کا حکم سنادیا۔ پیر کو ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران ملزم ایس پی عارف شاہ،عمران نبی اور افتخاراحمد کی طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے درخواستیں مسترد کرنے جبکہ شریک ملزم عاطف شاہ کی پانچ ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرنے کاحکم سنایا گیا۔