• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے بلدیاتی نتائج نے ہمارا مینڈیٹ ثابت کر دیا، پیپلز پارٹی

کوئٹہ (پ ر )پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صدر محترمہ غزالہ گولہ اور سینئر رہنماء محترمہ کرن بلوچ نے ایک بیان میں سندھ کے بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ پر پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری، فریال تالپور، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد شاہ اور کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئےکہا ہے کہ پہلے مرحلے میں شاندار کامیابی سمیٹنے والے جیالے ہمارا فخر ہیں،سندھی بھائیوں نے تیروں کی بارش کر کے مخالفین کے چھکے چھڑا دئیے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں 2655 نشستوں پر کامیابی نے پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ ثابت کر دیا، پارٹی نے سندھ کے 14 اضلاع میں تحریک انصاف کو دھول چٹا دی۔پیپلز پارٹی کی جیت شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں الیکشن نتائج کو کھلے دل سے تسلیم کرنے کا حوصلہ ہونا چاہیے۔سندھ کے عوام کا فیصلہ الیکشن نتائج نہ ماننے سے بدلا نہیں جا سکتا، انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت پورے پاکستان کے عوام کے مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے پاس ہے،عوام کے مسائل کا حل تیر کا نشان ہے،پیپلزپارٹی کی اس تاریخی فتح کا سفر عام انتخابات میں بھی جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جڑیں آج بھی پہلے کی طرح مضبوط ہیں،سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی چیئرمین بلاول بھٹو کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے،پیپلز پارٹی حقیقی عوامی نمائدہ پارٹی اور وفاق کی زنجیر ہے۔
کوئٹہ سے مزید