• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای او بی آئی پنشن میں دگنے اضافے کا مطالبہ

پشاور(نمائندہ خصوصی)مزار قائداعظم کراچی کی فاتحہ خوانی کمیٹی کے سابق چیئرمین صالح محمد خان نے وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ ای او بی آئی ماہانہ پنشن میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر دگنا اضافہ کیا جائے۔ بزرگ پنشنرز کے لئے ساڑھے آٹھ ہزار روپے ماہانہ پنشن میں گھر کے اخراجات پورے کرنا ناممکن ہو گیا ہے اور بزرگ پنشنرز کے گھروں میں فاقہ کشی شروع ہو چکی ہے۔ پاکستان سٹیل ملز سے ریٹائرڈ ہونے والے صالح محمد خان نے کہا کہ وہ بتیس سال تک مزار قائداعظم کراچی فاتحہ خوانی کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے بلامعاوضہ خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریبوں کو ملنےوالے امداد میں اضافہ کر کے اسے دگنا کردیا گیا ہے اسی طرح ای او بی آئی پنشن میں بھی دگنا اضافہ کیا جائے۔
پشاور سے مزید