• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت ابراہیمؑ کی تعلیمات کا نچوڑ توحید خالص اور قربانی و ایثار ہے،عبدالمجید ندیم

بر منگھم (پ ر)حضرت ابراہیم علیہ السلام کے نقشِ قدم کی پیروی ہی کامیابی و کامرانی کی ضمانت ہے۔ان کی تعلیمات کا نچوڑ توحیدِ خالص اور قربانی و ایثار ہے۔باطل کے سامنے ڈٹ جانا اور اپنے اصولوں پر سمجھوتے سے انکار ہی ان کی عظمت کی دلیل ہے۔ وقت آگیا ہے کہ مسلمان حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سیرت کو اپنا ئیں اور دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کریں۔ ان خیالات کا اظہار تحریکِ کشمیر بر طا نیہ کے نائب صدرمفتی عبدالمجید ندیم نے ہینڈز ورتھ اسلا مک سنٹر میں خصوصی اجتما ع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا ’’ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے پانچ ہزار سال پہلے انسانوں کے بنائے ہوئے فرسودہ نظام کو چیلنج کیا ، وقت کے نمرودوں سے ٹکر لی اور حق کے غلبے کے لیے عظیم جدوجہد کی ۔انہوں نے اپنے کردار و عمل اور جرات و بہادری سے یہ ثابت کیا کہ ظلم و جبر کی تاریکی میں ایک شخص تنِ تنہا بھی انتہائی ثابت قدمی کے ساتھ کھڑا ہو سکتا ہے۔اگر وہ دلیل سے اپنی بات کو ثابت کرنا جانتا ہو تو بڑے بڑے دانشوروں کی زبا نیں گنگ ہو جاتی ہیں۔ان کی زندگی رہتی دنیا تک انسانوں کو توحیدِ خالص اور حق کے لیے قربانی کا سبق دیتی رہے گی ۔مفتی عبدا لمجید ندیم نے مزید کہا کہ ’’حضرت ابراہیم علیہ السلام کی زندگی مسلمانوں کو دعوت و تبلیغ کے میدان میں بھی رہنما ئی کرتی ہے۔ان کی زندگی کے مطالعہ سے معلوم ہو تا ہے کہ داعی الی اللہ کو ذاتی تربیت کی اشد ضرورت ہے ۔اگر وہ ذاتِ باری تعالیٰ اور اس کی قوت و طاقت پر حق الیقین نہ رکھتا ہو تو وہ طاغوتی طاقتوں کے سامنے بے بس ہو جاتا ہے لیکن اگر اسے اللہ تعالیٰ پر یقینِ کامل ہو تو زما نے کی کوئی طاقت اس کا با ل بھی بیکا نہیں کر سکتی اور وہ ہر حال میں کامیاب و کامران ہو جاتا ہے۔
یورپ سے سے مزید