• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازم 24سال کی تنخواہ یکمشت ملنے پر کمپنی سے استعفیٰ دے کر غائب

سان تیاگو(نیوز ڈیسک)ملازم 24 سال کی تنخواہ یکمشت ملنے پر کمپنی سے استعفیٰ دے کر غائب ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کئی برس کی اجرت یکمشت ادائیگی کا حیران کن واقعہ براعظم امریکہ کے جنوبی ملک چلی میں پیش آیا جہاں ملازم کروڑوں روپے تنخواہ وصول ہونے پر پہلے تو حیران ہوا پھر استعفیٰ دےکر فرار ہوگیا۔کولڈ کٹس بنانے والی چلی کی سب سے بڑی کمپنی (سی آئی اے ایل) کی جانب سے گزشتہ ماہ غلطی سے ملازم کے اکاؤنٹ میں ایک ماہ کے بجائے 286 ماہ (24برس) کی تنخواہ 1 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالرز منتقل ہوئی جو پاکستانی روپے میں تقریباً 3کروڑ 70 لاکھ 41 ہزار سے زائد بنتی ہے۔کمپنی کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا کہ ملازم سے اضافی تنخواہ واپس کرنے کےلیے استفسار کیا گیا جس پر اس نے تنخواہ واپس کرنے کا وعدہ کیا لیکن استعفیٰ دے کر کر فرار ہوگیا جس کے بعد سنگین غلطی کا مرتکب ہیومن ریسورسز ڈپارٹمنٹ کا ڈپٹی مینجر شدید کشمکش میں مبتلا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے اپنی رقم واپس لینے کیلئے قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یورپ سے سے مزید