کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ سپارکو روڈ قبرستان کے قریب ٹریفک حادثےمیں ایک شخص جاں بحق ا ور ایک زخمی ہو گیا ،لاش اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں متوفی کی شناخت سومار ولد گلشن اور زخمی کی 45سالہ پروانہ ولد پیرخان کے نام سے ہوئی ہے۔