کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات پیش آئے، ریسکیو 1122 کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ، جانی نقصان نہیں ہوا ، تفصیلات کے مطابق ناظم آباد نمبر 4 میں واقع گھر میں آگ لگنے سے گھریلو سامان کو نقصان پہنچا ، خالد بن ولید روڈ پر واقع عمارت کی بالائی منزل پر نصب سولر پینلز میں آگ لگ گئی، اس دوران عمارت میں موجود افراد کو باہر نکال لیا گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا،لیاقت آباد سندھی ہوٹل شیش محل کے قریب عمارت میں قائم لکڑی کےدروازوں اورشیٹیوں کی دکانوں میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس نے دکانوں کے اوپر پہلی اوردوسری منزل پر بنے گودام کو بھی اپنی لپیٹ میں لےلیا ،عمارت کی دوسری منزل پربنے گودام کی چھت بھی گر گئی جبکہ عمارت کے اسٹرکچرکو بھی نقصان پہنچا، آگ پر کے ایم سی فائر بریگیڈ او ز 1122 کی فائراینڈریسکیوٹیم نے حصہ لیا، ڈی ایچ اے فیز6 شہبازکمرشل ایریا میں قائم عمارت میں قائم نجی ریسٹورنٹ کے کچن میں آ گ لگ گئی ، ریسکیو ٹیم نے قابو پالیا ، صدر ایم اے جناح روڈ پر واقع رمپا پلازہ کی چھت پر آگ لگنے سے اس پر موجود روئی اور دیگر سامان جل گیا ، فائر فائٹرز نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔