• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی، شوہر نے بیوی اور سالے کو قتل کر کے مبینہ خودکشی کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی اولڈ مظفرآباد کالونی گلزار مدینہ مسجد کے قریب گھرمیں فائرنگ کے واقعے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، شناخت 40سالہ ناصراحمد ولد مقبول احمد اس کی اہلیہ35سالہ اسماء زوجہ ناصر احمد اور سالہ31 سالہ محمد احسن ولد محمد عارف کے ناموں سے ہوئی ، پولیس نے بتایاکہ ابتدائی تفتیش کے مطابق جاں بحق ہونے والے ناصراحمد نے اپنی اہلیہ اسماء اورسالے محمد احسن کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خود کوبھی گولی مارکرخودکشی کی ہے، واقعہ گھریلو تنازعےکا شاخسانہ ،میاں بیوی کا عدالت میں خلع کا کیس بھی چل رہا تھا، پولیس نے جائےوقوع سے ایک پستول، چلیدہ خول اور دیگر واقعاتی شواہد اکٹھا کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے،مقتولہ اسما اورمقتول محمد احسن کے والد محمد عارف نے بتایاکہ ان کی مقتولہ بیٹی کی 16 سال قبل ناصر احمد سے شادی ہوئی ، 2 بیٹیوں اورایک بیٹے کی ماں تھی جبکہ مقتول محمد احسن 2 بچوں کا باپ تھا، ملزم شاہ لطیف ٹاؤن میں رہائش پذیر ، ٹھیکداری کا کام کرتا تھا ،ان دنوں بے روزگار تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید