اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو جو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بھی ہیں، کے درمیان منگل کو اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی۔
بلاول بھٹو نے اسلام آباد پہنچنے کے فوری بعد وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کی اور ’’ون آن ون‘‘ ہونے والی اس ملاقات میں داخلی اور خارجہ معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال بالخصوص اتحادی جماعتوں کی جانب سے منظرعام پر آنے والے تحفظات کے معاملات بھی زیربحث آئے۔