• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین سے مزید 100بسیں پہنچ گئیں، روٹ 2 کا آغاز جمعہ سے ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس کے لیے چین سے مزید 100؍ بسیں کراچی بندرگاہ پہنچ گئیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیر کو پیپلز بس سروس کے روٹ ون کا آغاز ہوگیا ہے ، انشاء اللہ یکم جولائی کو روٹ - 2 پر لال بسیں دوڑتی نظر آئیں گی، جب کہ 2ماہ کے اندر کراچی کے تمام روٹس پر بسیں چلائی جائیں گی۔ پیپلز بس سروس کے آغاز کے بعد بہت جلد اورنگی کے شہریوں کےلئے اورنج لائن کا بھی آغاز کردیا جائے گا ۔ مجموعی طور پر پیپلز بس سروس کی 240 جدید بسیں کراچی پہنچی ہیں، کراچی کے شہریوں سے وعدہ ہے ایک، دو سال میں پیپلز پارٹی ہزاروں بسیں لائے گی، چین اور ترکی کی کمپنیوں سے کراچی میں بسوں کے مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر پیشرفت ہوئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید