• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان شہریوں کو قومی شناختی کارڈ کے اجراء پر نادرا سے ریکارڈ طلب

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے افغان شہریوں کو جاری کردہ شناختی کارڈ کا ریکارڈ نادرا سے طلب کر لیا۔اس حوالے سے ایف آئی اے پاسپورٹ سرکل نے متعلقہ نادرا دفاتر کو مراسلے ارسال کر دئیے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ 8افغانوں کو قومی شناختی کارڈ جاری ہوئے جس میں سے ایک افغان شہری کو کراچی جبکہ 7 کو بلوچستان سے قومی شناختی کارڈ جاری ہوئے۔ان افراد سے روح اللہ نامی افغان ایجنٹ نے فی کس 6 لاکھ روپے وصول کئیے اور پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنائے۔
اہم خبریں سے مزید