• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوونٹری ( نمائندہ جنگ ) پی آئی اے نے مشکل حالات میں بھی اوورسیز پاکستانیوں کو جوڑے رکھا، بالخصوص نئی حکومت نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی قیادت میں اہم فیصلے کیے اور اوورسیز کے مسائل کے حل کے لیے نئی پالیسیاں مرتب کی ہیں، جن سے ملک ترقی کرے گا اور اعتماد کی فضا قائم ہو گی، ان خیالات کا اظہار استحکام پاکستان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس کا اہتمام کوونٹری فلاور نے کیا تھا، اجلاس میں پاکستان کے اداروں کے استحکام اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاک فوج اور دیگر نیشنل اداروں کی قدر و منزلت عوام کے دلوں میں ہے، ہمیں اپنے ملکی اداروں کی سربلندی کے لیے کام کرنا ہو گا، چوہدری عامر اور رانا اعجاز نے کہا کہ پاکستانی فوج ہمارے دلوں کی دھڑکن ہے، ہماری دھرتی ماں کی حفاظت کرتی ہے، پاک فوج کیخلاف کسی قسم کا پروپیگنڈا قابل مذمت ہے، ہمیں ایسے عناصر کا نہ صرف محاسبہ کرنا ہے بلکہ ان کی دماغی حالت کی درستی کے لیے کونسلنگ کرنا ہو گی جو پاکستان کے اداروں سے متعلق منفی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، وقار اسلام اور حاجی مبارک نے کہا ہے کہ پی آئی اے نے مشکل حالات میں بھی اپنوں کو اپنی دھرتی کے قریب رکھا ہے، برطانیہ سے ملک تیمور اور سی ای او ایئر مارشل عامر حیات مبارک باد کے مستحق ہیں، جنھوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اسپیشل فلائٹس کا سلسلہ شروع کروایا اور لاجواب سروس کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عامر حیات کی سربراہی میں پی آئی اے نہ صرف ترقی کرے گی بلکہ دنیا کی ایک بہترین ایئر لائن بن کر رہے گی، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت خواجہ سعد رفیق کے وژن اور تجربے سے مستفید ہو کر سول ایوی ایشن میں بہتر تبدیلیاں لا سکتی ہے، پاکستان اس وقت محفوظ ہاتھوں میں ہے، قوم ثابت قدم رہے ملک ترقی کرے گا۔
یورپ سے سے مزید