• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران ہسپتالوں میں الرٹ

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت پنجاب نے عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران ڈاکٹروں ودیگر عملے کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں ، ملتان سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ کو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے،ان احکامات کی روشنی میں نشتر ہسپتال، شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، سول ہسپتال و دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسیں،پیرا میڈیکل سٹاف ہائی الرٹ رہیں گے، کنسلٹنٹ ڈاکٹرز آن کال ہوں گے۔
ملتان سے مزید