• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ماحولیات کو زیر التواءکیسزفوری نمٹانے کا حکم ،27 منظور

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک کی زیر صدارت ماحولیاتی کمیٹی کاجائزہ اجلاس ہوا،انہوں نے محکمہ ماحولیات کو زیر التواء کیسز کو فوری نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی درخواستوں پر 3 سے 7 دن میں فیصلہ کیا جائے، خلاف قانون کیسز، نا مکمل کوائف والوں کی فائل پر واضح لکھا جائے، انہوں نے واضح کیا کہ سرخ فیتہ کلچر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، کسی فائل کی منظوری کیلئے ہرگز کسی طرح کی غیر قانونی ادائیگی نہ کی جائے، انہوں نے تمام پراجیکٹس کے ساتھ ماحولیاتی رپورٹ لف کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ ماحولیات اپنی کارکردگی بہتر بنائے۔ اجلاس میں 27 کیسز کی منظوری دی گئی ۔