• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، حاجی زبیر علی

پشاور ( وقائع نگار) مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے اوقاف ایکٹ کے خلاف تاجروں کے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی صو بائی حکومت سے اوقاف ترامیمی ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ تاجر برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ تاجروں کے ساتھ زیادتی کرے یہ باتیں گذشتہ روز مئیر پشاور نے اشرف روڈپر تاجروں کی طرف سے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہیں تاجروں کی طر ف سے اشرف روڈ پر اوقاف ایکٹ بل کے خلاف احتجاجی کیمپ لگایا گیا ہے جس میں مئیر پشاور حاجی زبیر علی ‘ایم پی اے ملک واجد اور ایم پی اے ثمر ہارون بلور نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے احتجاجی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب پر لازم ہے کہ عوام اور قوم کو بہتر سہولیات فراہم کریں اور انہیں مضبوط کرے اور مختلف ایوانوں میں ا نکے لیے آواز اٹھائیں‘ محکمہ اوقاف والوں نے پشاور کی تاجربرادری کو بے روزگار کرنے کی جو سازش کی ہے وہ ا نتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے حکومت کی طرف سے تاجربرادری کے معاشی قتل کیلئے اوقاف ایکٹ پاس کیا ہے جس کی جنتی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہاکہ منتخب نمائندے یہاں پر موجود ہیں وہ تاجروں کی آواز بنیں اور صوبائی اسمبلی میں انکے لیے آواز اٹھائیں جو انکا حق ہے اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی ثمرہارون بلور اور ملک واجد نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کی آواز صوبائی اسمبلی کے فورم پر اٹھائیں گے اور جلد از جلد اس مسئلہ کا حل نکالنے کی بھرپور کوشش کرینگے
پشاور سے مزید