• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت فاونڈیشن کا پانچ ٹرکوں پرمشتمل امدادی سامان افعا نستان روانہ

پشاور(وقائع نگار) افغانستان کے صوبہ خوست اور پکتیکا میں زلزلہ سے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان پر پاک افعان کوآپریشن فورم کے اشتراک سے الخدمت فاونڈیشن پاکستان کی پانچ ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان انگوراڈہ بارڈر کے لئے روانہ کردیا گیا۔ جس میں ادویات،فوڈپیکجز،خیمے،ترپالیں،کمبل اور دیگر امدادی اشیاء شامل ہیں۔پشاور سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے امدادی سامان کی دوسری کھپ روانہ کرنے کے موقع پرالخدمت کے صوبائی صدر خالد وقاص نے الخدمت پاکستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے مرکزی پروگرام منیجر آصف جمال اور خیبر پختونخوا ریجن کے میڈیا منیجر نورالواحدجدون کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آج افغانستان کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے الخدمت فاونڈیشن امدادی سامان کی دوسری کھپ روانہ کررہا ھے اور اب تک الخدمت فاونڈیشن پاک افغان کوآپریشن فورم کے اشتراک سے تقریبا تین کروڑ روپے مالیت کاامداد خوست اور پکتیکا کے زلزلہ سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے روانہ کرچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ زلزلہ سے متاثرہ دونوں صوبوں میں ہماری امدادی ٹیمیں پہلے ہی پہنچ چکی ہیں اوران ٹیموں نے سروے کیبعد الخدمت نے متاثرہ علاقوں میں فوری ضرورت کی اشیاء کی ترسیل کا سلسلہ جاری رکھا ہے عنقریب ڈاکٹروں اور طبی عملہ پر مشتمل مذید میڈیکل ٹیمیں بھی متاثرہ علاقوں کے لئے روانہ کر رہے ہیں۔انہوں نے معاشرے کے اہل خیر افراد سے اپیل کی ہے کہ افغانستان کے زلزلہ متاثرین کی امدادکے لئے الخدمت فاونڈیشن کا ساتھ دیں تاکہ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے والے زلزلہ متاثرین کی مشکلات پر مشترکہ کاوشوں کے زریعے قابوپایا جاسکے۔
پشاور سے مزید