• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اوراسحاق ڈار کے باہر جانے کا بیماری سے تعلق نہیں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام’ آپس کی بات‘ میں میزبان منیب فاروق سےگفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار اطہرکاظمی نے کہا ہے کہ سب کو پتا ہے کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کے باہر جانے کا بیماری سے کوئی تعلق نہیں،سینئر تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہا کہ اقتدار کتنی بہترین دوا ہے کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار دونوں صحت یاب ہوگئے،سینئر تجزیہ کار منصور علی خان نے کہا کہ اسحاق ڈار چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے واپس آرہے ہوں۔ایڈووکیٹ سپریم کورٹ شاہ خاور نے کہا کہ ججوں کی آبزرویشنز یا ریمارکس سے عدالتی فیصلے سے متعلق کوئی رائے قائم نہیں کرنا چاہئے۔سینئر تجزیہ کاراطہرکاظمی کاکہنا تھا کہ عمران خان پر تنقید صرف سلیکٹڈ ہونے کی ہوتی تھی، اپوزیشن تنقید کرتی تھی کہ عمران خان کو سلیکٹرز چلارہے ہیں، اپوزیشن اب کہتی ہے کہ عمران خان دوسرے اداروں میں مداخلت کررہے تھے تو اسے ہضم کرنا مشکل ہوگا، عمران خان کو پتا تھا ان کے فیصلوں سے اداروں سے تعلقات خراب ہوں گے، شاہ محمود قریشی وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے عمران خان کے امیدوار ہوتے تو انہیں کسی دوسرے حلقے سے جتواکر وزیراعلیٰ بنایا جاسکتا تھا، عمران خان کے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہی تھے۔اطہر کاظمی کاکہنا تھا کہ نواز شریف نے وزیراعظم اپنے بھائی اور وزیراعلیٰ پنجاب بھتیجے کو لگادیا تو چیئرمین سینیٹ کی نشست بھی یقیناً کسی رشتے دار کے پاس ہی جائے گی، سب کو پتا ہے کہ نواز شریف اوراسحاق ڈار کے باہر جانے کا بیماری سے کوئی تعلق نہیں ہے، نواز شریف پہلے اسحق ڈار کو ڈاکٹر سے بالمشافہ ملاقات کیلئے بھیج رہے ہیں کہ آپ جائیں اور دیکھیں ڈاکٹر کسی آپریشن کے موڈ میں تو نہیں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید