• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (مہتاب حیدر) وزارت خزانہ نے پاکستان کی معیشت کو درپیش تین بڑے خطرات کو اجاگر کیا ہے جن میں شرح سود میں مزید اضافے کا امکان، شرح مبادلہ میں کمی اور گھریلو صارفین کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ شامل ہیں۔ وزارت خزانہ نے ماہانہ رپورٹ میں کہا کہ وسیع تر میکرو اکنامک عدم توازن کی وجہ سے پاکستان میں معاشی ترقی کو چیلنجنگ صورتحال کا سامنا ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جو CFY کی پہلی 3 سہ ماہیوں کے دوران زیادہ رہا اس مالی سال کے آخر تک اور اس کے بعد سست ہو سکتا ہے۔ تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کو ملکی توانائی کی مصنوعات میں منتقل کرنے میں تاخیر سے افراط زر میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ بین الاقوامی اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور مستحکم ہونے کے بعد افراط زر کا دباؤ کم ہو سکتا ہے۔ آگے بڑھتے ہوئے رپورٹ میں روشنی ڈالی گئی کہ پاکستان کی ترقی کے امکانات تسلی بخش رہنے کی توقع ہے لیکن ممکنہ خطرات کی تعداد اسے زیادہ سے زیادہ راستے سے ہٹا سکتی ہے۔ سب سے پہلے پاکستان کے اہم تجارتی شراکت داروں کی بار بار رونما ہونے والی پوزیشن کسی حد تک خراب ہو رہی ہے۔ ان کے مرکزی بینک افراط زر کا مقابلہ کرنے کے لیے شرح سود بڑھا رہے ہیں، اس طرح ان ممالک میں ممکنہ کساد بازاری کو راہ مل رہی ہے۔ دوسرا یہ کہ اسٹیٹ بینک ملکی شرح سود میں مزید اضافہ کر سکتا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی ڈیمانڈ مینجمنٹ پالیسی شاید زیادہ موثر نہ ہو جیسا کہ مہنگائی کی موجودہ لہریں بڑی حد تک سپلائی کی رکاوٹوں اور بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ بالخصوص اشیاء کی قیمتوں کی وجہ سے ہیں۔ شرح مبادلہ میں کمی بھی تشویش کا باعث ہے جیسا کہ اس سے درآمد شدہ خام مال زیادہ مہنگا ہو جاتا ہے۔ تیسرا یہ کہ گھریلو صارفین کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ حقیقی آمدنی کو کم کر رہا ہے جس سے صارفین اور سرمایہ کاروں کی خرچ کرنے کی طاقت محدود ہورہی ہے۔ یہ خطرے والے عوامل خاص طور پر عارضی سائیکلیکل آؤٹ پٹ گیپ کو منفی طور پر متاثر کر کےمیکرو اکنامک ماحول اور ترقی کے امکانات کو چیلنج کر سکتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید