• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم ریسورس سینٹر کی کمیونٹی کیلئے خدمات بے مثال ہیں، کمیونٹی شخصیات

کوونٹری (نمائندہ جنگ) حافظ محمد موسیٰ بسم اللہ اور راجہ ضیاء خان نے نوجوان نسل کو بے راوی سے نجات دلوانے کے لئے کوونٹری سٹی میں جو منصوبے شروع کیے ہیں تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔مسلم ریسورس سنٹر کا انتظام سنبھالنے کے بعد سنٹر میں تبدیلیاں اور نئے منصوبوں سے سنٹر کامیابی کی طرف رواں دواں ہے ۔ان خیالات کااظہار مقامی کمیونٹی کے افراد نے ایک سروے کے دوران کیا۔ عرصہ دراز سے قائم سنٹر کی افادیت اور اہمیت پر کیے گئے سوالات پر حاجی محمد ابراہیم اور محمد عمران نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مسلم ریسورس سنٹر کی اہمیت ہمیشہ رہی ہے، مسلم بالخصوص پاکستانی اور کشمیری ہمیشہ کسی نہ کسی طریقے سے مستفید ہوتے رہے ہیں لیکن موجودہ قیادت جن میں اکثریت نوجوان برٹش مسلمانوں کی ہے،انہوں نے سنٹر کو جدیدیت سے متعارف کروایا، نیا نظام اور پالیسیاں بنائیں ، نوجوان بچوں اور خواتین کے لیے ورزش کا اہتمام کیا، جہاں پردہ دار خواتین کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے، بچوں کو بنیادی کراٹے سکھانے کے ساتھ عوام کے مسائل کے حل کیلئے کمیونٹی کوآرڈی نیٹر بھی موجود ہے۔محمد اعجاز نے کہا کہ مسلم ریسورس سنٹر کی ضرورت ہمیشہ رہی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ سنٹر کو متحرک کیا جائے، مذید ترقی کی جائے، سنٹر کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے ،ضیاء خان اور حافظ محمد موسیٰ بسم اللہ کمیونٹی کوآرڈینیٹر اصغر شاہ اور چیئرمین غلام شبیر نے کمیونٹی کو اہمیت دی، انہیں پیار دیا، اختلافات ختم کرائے اور سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کر دیا، سنٹر میں نادرا کارڈ بنوانے کے انتظامات کئے، جن سے پوری کمیونٹی مستفید ہوتی ہے، سروے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مسلم ریسورس سنٹر مسلمانوں کی ضرورت ہے، تمام مسلمان متحد ہو کر سنٹر کو مضبوط کریں تاکہ مسلمانوں کا وقار بلند رہے اور ایک قوم بن کر اپنے بچوں کی تربیت کریں، سروے میں کمیونٹی کے افراد نے سنٹر انتظامیہ کی خدمات کو سراہا۔
یورپ سے سے مزید