• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت:غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی، درخواست ضمانت کی سماعت آج

ملتان(سٹاف رپورٹر)احتساب عدالت ملتان نے مختلف علاقوں میں تین غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں بناکر شہریوں کو سہولیات فراہم نہ کرنے اور کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے کے ریفرنس میں ملوث ملزم نیاز وزیر کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت فیصلے کے لیے آج یکم جولائی تک ملتوی جبکہ ٹرائل کیس میں شہادتیں قلمبند کرنے کے لیے سماعت 18 جولائی کو ہوگی۔اس موقع پر تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت پیش ہوئے۔
ملتان سے مزید