• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا اچھا فیصلہ، جو ہم چاہتے تھے وہ مانا گیا، پرویز الٰہی

لاہور(نمائندہ جنگ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ آج سپریم کورٹ کا بڑا اچھا فیصلہ ہے ۔جو چیز یں ہم چاہتے تھے وہ مانی گئی ہیں ۔

 پنجاب اسمبلی کا اجلاس رولز کے مطابق ہو گا کوئی پسند ناپسند نہیں ہوگی۔حمزہ شہباز نے بھی کہا ہے کہ کوئی سیاسی مداخلت اور پولیس استعمال نہیں کی جائے گی ۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے واپسی کے بعد پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ 22جولائی تک ہائوس مکمل ہو جائے گا پھر الیکشن ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ 22جولائی کو اجلاس اسمبلی کی بلڈنگ میں ہوگا اور کہیں نہیں ہوگا ۔

اہم خبریں سے مزید