• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم، بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کیلئے ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) متحدہ قومی موومنٹ نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کیلئےہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ ایم کیو ایم نے اپنے وکیل فروغ نسیم کے توسط سے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف میں کہا ہے کہ ضلع غربی میں ٹاؤنز کی تشکیل بھی غلط اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ اورنگی ٹاؤن، مومن آباد اور بلدیہ میں حلقہ بندیاں انتہائی غلط ہیں۔ اپیلیٹ اتھارٹی نے بھی ہمارا موقف نہیں سنا، یہ غیر منصفانہ عمل ہے۔ اگر حلقہ بندیاں درست نہ ہوئیں تو انتخابات منصفانہ نہیں ہوں گے۔ کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات میں دوسرے مرحلے کے مطابق الیکشن ہونے شروع ہونے ہی والے ہیں اس لیئے جلد از جلد سماعت کی جائے کیونکہ ان علاقوں کی غلط حلقہ بندیوں سے ضلع غربی اور کیماڑی متاثر ہونگے۔ لہذا 24 جون کو سندھ ہائی کورٹ کا جاری فیصلہ فوری طور پر معطل کیا جائے اور الیکشن کمیشن ، سیکرٹری بلدیات سمیت دیگر فریقین کو الیکشن کے انعقاد سے روکا جائے۔

اہم خبریں سے مزید