اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کی اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 5 جولائی کو سماعت کرے گا،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس محمد علی مظہر بھی بینچ میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کردیا، عائشہ نواز اور عظمیٰ کاردار سمیت دیگر نے الیکشن کمیشن کا ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے، الیکشن کمیشن نے پارٹی کی جانب سے ریفرنس دائر کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کیا تھا تاہم بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے ڈی سیٹ ارکان نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔