• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا، نئی گاڑیوں کی خریداری، سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر پابندی

پشاور(نمائندہ جنگ ) صوبائی حکومت نے نئے مالی سال 23۔2022بے میں نئی گاڑیوں کی خریداری،سرکاری افسران کے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج معالجے اور تربیتی ورکشاپس و سمینارز میں شرکت کے لئے بیرون ملک دوروں اور فائیو سٹار ہوٹلز میں سرکاری خرچ پر ورکشاپس اور سمینارز کے انعقاد پر پابندی عائدکردی ہے۔

 یہ پابندی صوبائی حکومت نے نئے مالی سال 2022-23 کے لئے جاری کفایت شعاری پالیسی کے تحت لگائی ہے۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ہونےوالی کفایت شعاری پالیسی کے مطابق نئے مالی سال کے دوران ،پہلے سے منظور شدہ اسامیوں کے علاوہ نئی اسامیوں پر پابندی ہوگی تاہم مکمل ہونےوالے ترقیاتی منصوبے اس پانبدی سے مستثنیٰ ہونگے۔

اسی طرح پالیسی کے تحت نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہونگے ماسوائے ایمبولینسز،فائر ٹرک ،بسوں،مسافر وین، قیدیوں کے وینز،موٹرسائیکل واٹر بائوسر ٹرک ریسکیو کی گاڑیاں اس پالیسی سے مستثنیٰ ہونگے۔

اسی طرح پالیسی کے تحت سرکاری اخراجات پر بیرون ملک ورکشاپس اور سمینارز شرکت ،فائیوسٹار ہوٹلوںمیں سرکاری اخراجات پر ورکشاپس اور سمینارز کے انعقاد، سرکاری افسران کے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر بھی پابندی ہوگی ۔

اہم خبریں سے مزید