کراچی( افضل ندیم ڈوگر ) مشرق وسطی میں حالیہ کشیدہ صورتحال کے باعث کویت نے اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر صرف آمد اور روانگی تک محدود کر دیا ہے، تمام اوور فلائٹ آپریشنز کو معطل کردیا ہے۔ نوٹم نمبر A0222/26 کے مطابق گذشتہ تمام اوور فلائٹ کی منظوری معطل کردی گئی ہے۔ کویت فلائٹ انفارمیشن ریجن کے ذریعے چلنے والی کسی بھی پرواز کو اب 23 مئی تک کویت سول ایوی ایشن اتھارٹی سے ایڈوانس کلیئرنس لینا ہوگی ہے۔