ناریان گنج، بنگلا دیش (اے ایف پی)بنگلا دیش میں ــ’’ڈونلڈ ٹرمپ‘‘ نامی بھینسا دیکھنے کیلئے مداحوں کا ہجوم، بنگلہ دیش میں بھی آج کل قربانی کا ایک جانور اپنے نام کی وجہ سے بہت مشہور ہو رہا ہے اور اس کے ساتھ تصاویر بنوانے والوں کا رش لگا ہوا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سنہری بالوں والے اس بھینسے کو اس کے بالوں کی وجہ سے ’ڈونلڈ ٹرمپ‘ کا نام دیا گیا ہے۔اس جانور کے 37 برس کے مالک ضیا الدین کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی نے 700 کلو گرام کے اس بھینسے کو اس کے بالوں کی وجہ سے امریکی صدر کا نام دیا۔دارالحکومت ڈھاکہ کے قریب ضلع نارائن گنج میں اپنے فارم پر ضیا الدین نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’میرے چھوٹے بھائی نے یہ نام اس کے غیر معمولی بالوں کی وجہ سے رکھا۔‘ضیا الدین نے مزید بتایا کہ مئی کے مہینے میں مسلسل لوگ اس جانور کو دیکھنے کے لئے آتے رہے۔انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس بھینسے اور صدر ٹرمپ کے درمیان واحد مماثلت صرف بالوں تک محدود ہے۔ضیا الدین کے مطابق اس بھینسے کو دن میں چار بار نہلایا جاتا ہے۔