کراچی (افضل ندیم ڈوگر) کراچی ڈیفنس میں دو دریا کے قریب سمندر کنارے قائم مہنگے اور جدید رہائشی منصوبے کے مکینوں کیلئے ساوتھ پولیس نے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ ساحل پولیس نے اس سلسلے میں دوسرا خط لکھ کر منصوبے کے مستقل اور عارضی رہائشیوں، کرایہ داروں سے متعلق معلومات طلب کرلی گئیں۔ خط کے مطابق منصوبے میں اہم شخصیات، چینی، عرب باشندوں سمیت غیرملکی شہریوں کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہے۔ خط کے مطابق وی آئی پی شخصیات کی حفاظت سب سے زیادہ تشویش کا باعث ہے۔ پولیس نے قومی ایکشن پلان کے تحت عمارت کا ڈیٹا جلد از جلد فراہم کرنے کا کہا ہے۔ خط میں انٹیلیجنس رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے۔ منصوبے میں ڈانس پارٹیوں منشیات کے استعمال کی اطلاعات ہیں۔ جسم فروشی، آن لائن جوا اور دیگر سماجی برائیوں سے متعلق بھی انٹیلیجنس رپورٹ ہیں۔ خط میں حفاظتی انتظامات، امن و امان کی بحالی کیلئے مقامی پولیس کو بلا روک ٹوک رسائی کا حکم دیا گیا ہے۔