• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR میں 5 افسران کے تقرر و تبادلے؛ ایڈیشنل کمشنر آئی آر برطرف، 2 بحال

اسلام آباد( تنویر ہاشمی )ایف بی آر میں ان لینڈ ریونیو سروس کے 5افسران کے تقرروتبادلے ،ایڈیشنل کمشنر آئی آر، سعدیہ ندیم ملازمت سے برطرف جبکہ پاکستان کسٹم سروس گریڈ 16کے دو معطل آپریزنگ افسرا ن کو ملازمت پر بحال کردیا گیا، نوٹیفیکشن کے مطابق گریڈ 19کے افسر ان علی منصورکو ایڈیشنل کمشنرآئی آر ،سی ٹی او لاہور ، کپٹن ارسم آفتاب کوایڈیشنل ڈائر یکٹر،سروس اکیڈمی آئی آر ایس لاہور ، مس عروج مہوش رضوی کوایڈیشنل کمشنر آئی آر ،آرٹی او لاہور اور سعد عزیز کوایڈیشنل کمشنر آئی آر ،آر ٹی او فیصل آباد تعینات کر دیاگیا ، گریڈ 17کی افسرمس نتاشا شفیع کو اسسٹنٹ کمشنر آئی آر، آر ٹی او اسلام آباد تعینات کر دیاگیا ،دریں اثنا ء ایف بی آر نےان لینڈ ریونیوسروس کی گریڈ 19کی افسر ایڈیشنل کمشنر آئی آر،مس سعدیہ ندیم کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔

اہم خبریں سے مزید