اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) ایف بی آر نے لوہے اورا سٹیل، خوردنی تیل ، گھی اور پیک شدہ دودھ تیار کرنیوالی صنعتوں کے رجسٹرڈافراد کی پیداوار کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ان شعبوں کی پیداوار کی الیکٹرانک مانیٹرنگ سیلز ٹیکس رولز 2006 کےرول 150زیڈ کیو آر کے تحت کی جائے گی ، ایف بی آر نے الیکٹرانک مانیٹرنگ کےلیے سیلز ٹیکس ایکٹ کی شق 40سی اور 50کےتحت نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔