• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی جمعیت اہلحدیث کا ضمنی انتخابات میں سلما ن نعیم کی حمایت کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر ) مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی نے کہاہے کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث ملک کی ایک نظریاتی جماعت ہے جس نے کبھی بھی ملکی مفادات پر سمجھوتا نہیں کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ امیر سلفیہ سینیٹر ساجد میر کی ہدایت پر ملتان کے حلقہ پی پی 217میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سلمان نعیم کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی میرج کلب میں مرکزی جمعیت اہلحدیث ملتان کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پی پی 217سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سلما ن نعیم ، ملک عبد الغفار ڈوگر، مولاناسید سبطین شاہ نقوی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید