• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں مٰیں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا،تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاون تھانے کی حدود ملت اسپتال سیکٹر17 اے منگل بازار کے قریب کار سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص اسماعیل ولد عالم خان جاں بحق ہوگیا،مقتول علاقے میں کباڑیے کا کام کرتا تھا۔پولیس نے بتایا کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کار سوار ملزمان نے اسماعیل کو زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی تھی جس پر اس نے مزاحمت کی تو ملزمان نے ایک گولی اسے ماری اور وہ شدید زخمی ہو گیا بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسا۔مقتول کا تعلق سوات سے تھا اور کچھ عرصہ قبل وہ قائد آباد سے اس علاقے میں منتقل ہوا تھا ۔گلشن معمار کے علاقے نواز شریف پارک کے قریب فائرنگ سے 42 سالہ فیاض احمد ولد احمدنواز زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید