• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ ضمنی الیکشن میں اے این پی کے بینر اتار رہی ہے،امیر بہادر ہوتی

لاہور(سپیشل رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری امیر بہادر خان ہوتی نے کہا ہے کہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ،کنٹونمنٹ بورڈ کا عملہ ہمارے امیدوار کے بینرز اتار رہے ہیں ضمنی انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع مہیا ہونے چاہئیں،عوامی نیشنل پارٹی اسکی شدید مذمت کرتی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب ،کمشنر لاہور اور ڈی سی لاہور کو اسکا نوٹس لینا چاہیے۔