• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا جلسہ لائیو دکھانے کیلئے پردہ باغ میں خصوصی سکرین کی تنصیب

پشاور(کرائم رپورٹر)تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد جلسہ لائیو دکھانے کےلئے پردہ باغ میں خصوصی سکرین نصب کی گئی جس کیلئے 500سے زائد پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی کیلئے تعینات کیا گیا تھا، گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشن کاشف آفتاب عباسی نے پردہ باغ پشاور کا دورہ کیا اورجلسہ لائیودیکھنے والوں کوفراہم کی گئی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، ان کی ہدایات پر پردہ باغ میں واک تھرو گیٹ اور سنیفر ڈاگز کی ٹیموں کو بھی تعینات کیاگیا تھا ۔ایس ایس پی آپریشن کے مطابق لائیوجلسے کیلئے 500 سے زائد اہلکار وں کو تعینات کیاگیا تھا جبکہ پردہ باغ کے اطراف اور اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے تھے ۔