• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال میں ادویات چور رنگے ہاتھوں گرفتار، پولیس کے حوالے

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ میں ادویات چور وارڈ بوائے کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ایم ایس سول ہسپتال کو شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ہسپتال سے ادویات چوری کی جا رہی ہیں جس پر ایک ٹیم تشکیل دی جس نے خفیہ مانیٹرنگ شروع کی گزشتہ روز وارڈ بوائے منیر احمد کو ادویات چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کی حوالے کر دیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والا وارڈ بوائے نشے کا عادی ہے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید