• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معید انور حلقہ این اے 245 سے ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق چیئرمین ضلع شرقی کراچی معید انور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245کے ضمنی انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار ہوں گے۔ یہ نشست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے سبب خالی ہوئی ہے۔ ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق متحدہ کے مرکز بہادرآباد میں کنوینر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور ڈپٹی کنوینر و رکن سندھ اسمبلی کنور نوید جمیل کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی گئی۔اجلاس میں حلقہ این اے 245 کے لئے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا، رابطہ کمیٹی نے اس نشست پرضمنی انتخابات کے لئے معید انور کو ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دی۔ اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیو ایم بارشوں کے بعد بھرپور انتخابی مہم کا آغاز کرے گی۔ڈاکٹر خالد مقبول نے بارشوں کے پیش نظر کارکنوں، ذمے داروں اور بلدیاتی امیدواروں کو علاقوں اور گلی،محلوں میں فعال رہنے کی ہدایت دی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید