• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7 گاڑیاں، 51 موٹرسائیکل غائب، اسٹریٹ کرائم میں بھی شہری لٹ گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،نقب زنی ،راہ زنی اورچوری کی وارداتوں میں شہری 3گاڑیوں ایک رکشے 25موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،مویشیوں اورنقدی وغیرہ سے محروم ہو گئے۔ تھانہ کینٹ کو کانسٹیبل راجہ خرم نواز نے بتایا کہ اس کا موٹر سائیکل نمبر آرآئی او -8082کنٹونمنٹ ہسپتال کی پارکنگ سے چوری ہو گیا ۔ تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک درزیاں میں افسر علی کے کریانہ سٹور میں 4نامعلوم افراد داخل ہوئے جو اسلحہ کی نوک پر موبائل اور25ہزار روپے چھین کر موٹر سائیکلوں پر فرار ہو گئے۔تھانہ رتہ مرال کے علاقہ ریلوے سکیم 7میں محمد فاروق بائیک پر جا رہا تھا کہ 3نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں نے اس کے بائیک کو ہٹ کیا ،اسے تھپڑ مارے اوراور اسلحہ کی نوک پر اس کاموبائل چھین کر لے گئے،تھانہ وارث خان کے علاقہ میں 2نامعلوم موٹر سائیکل سواراسلحہ کی نوک پر نظرعلی سے موبائل چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ وارث خان کے علاقہ میں مسعود الرحمان نے ایک سواری کو بائیک پر بٹھایاجوآگے جا کر پسٹل کی نوک پراس کا موبائل اور 3ہزار روپے چھین کرلے گیا،تھانہ وارث خان کے علاقہ ڈھوک کھبہ میں رامش نے ایک سواری کو بائیک پر بٹھایاجوگن پوائنٹ پراس سے موبائل چھین کرلے گیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں کلاک ٹاورکے قریب قمر ریاض اوراس کا دوست نعمان کھڑے تھے کہ 2نامعلوم موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر ان سے 2 موبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ نوازشریف پارک کے قریب دونامعلوم افرادگن پوائنٹ پر عبداللہ سے 9ہزار روپے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ہولی فیملی ہسپتال روڈپر حماد احمد دوستوں کے ساتھ جارہاتھاکہ3نامعلوم موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر ان سے 8 ہزار روپےاور موبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ چاندنی چوک میں کلیم اللہ اپنی گاڑی میں فیملی کے ہمراہ جارہاتھاکہ 2نامعلوم موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پران سے موبائل ،30ہزار اور اس کی بیوی سے طلائی زیور مالیتی4لاکھ20ہزارروپے چھین کرلے گئے۔تھانہ صادق آبادکے علاقہ شمس آبادمیں دونامعلوم مسلح ملزمان محمد عادل کی بیوی سے گن پوائنٹ پر طلائی زیور مالیتی 7لاکھ روپے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک کشمیریاں میں دونامعلوم موٹرسائیکل سوار شاہ زین سے اسلحہ کی نوک پرموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ سکستھ روڈپر دونامعلوم موٹرسائیکل سواروں نےیاسر کے موٹر سائیکل کوٹکر مار کر گرایا اوراسلحہ کی نوک پراس کاموٹر سائیکل اور 200 روپے چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ آفیسرکالونی میں دوموٹرسائیکل سوار عبد الصمد سے گن پوائنٹ پربیگ چھین کرلے گئے جس میں 4 لاکھ روپے ، اے ٹی ایم کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس تھا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سسکتھ روڈپر دوموٹرسائیکل سوار تانیہ کا پرس چھین کرلے گئے جس میں 20ہزار روپے اور موبائل فون تھا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ صدیقی چوک میں دوموٹرسائیکل سوار محمد قاسم کاموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ میں دوموٹرسائیکل سوار توحید خان کاموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ مسلم ٹاؤن میں محمد مبشر کے گھر کا تالہ توڑ کر ایک لاکھ روپے،طلائی زیور مالیتی5لاکھ روپے ،فینسی سوٹ وگھڑیاں مالیتی ایک لاکھ30ہزارچوری کر لی گئیں ۔تھانہ صادق آبادکے علاقہ سسکتھ روڈپر نامعلوم موٹرسائیکل سوار نعمان سے موبائل ،تھانہ کینٹ کے علاقہ مال روڈپر عاشر حسن خان کی گاڑی کو ہٹ کرنے والے دوموٹرسائیکل سوار اس کا موبائل مالیتی اڑھائی لاکھ روپے ،تھانہ نصیر آبادکے علاقہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار عتیق الرحمان سےموبائل چھین کر فرار ہو گیا۔ تھانہ وارث خان کے علاقہ میٹروبس میں سفرکے دوران محمد سجاد کی جیب سے موبائل مالیتی ایک لاکھ70ہزار روپے چوری کرلیاگیا،تھانہ بنی کے علاقہ چاندنی چوک میں محمد جہانگیر کی بیوی گاڑی میں بیٹھی تھی کہ2نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں نے گاڑی کو ٹکر ماری وہ گاڑی سے نیچے اتری تو دونوں ملزمان گاڑی سے اس کاپرس اٹھاکرلے گئے جس میں ایک لاکھ 42ہزار 500،موبائل اور پرائز بانڈ مالیتی 84ہزارروپے تھے ۔تھانہ آراے بازارکے علاقہ ڈھوک سیداں میں محمد گل کے گھرتالہ توڑکر ایک لاکھ 65ہزار روپے، موبائل اور سونا مالیتی 2لاکھ 30ہزار روپے چوری کرلیاگیا۔تھانہ سول لائنزکے علاقہ مریڑحسن میں حسین لطیف کے گھرکے تالے توڑکرطلائی زیورات مالیتی 22 لاکھ روپے اور 2 موبائل چوری کرلئے گئے۔تھانہ ائرپورٹ، نیوٹائون، نصیر آباد ،ائرپورٹ دھمیال ،تھانہ روات کے علاقہ میں بھی شہری نقدی، موبائل اور مویشیوں سے محروم ہو گئے ۔
اسلام آباد سے مزید