• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ (پ ر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کیسکوکے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوں پر ترقیاتی کاموں اور ضروری مرمت کے سلسلے میں 5اور6جولائی کو سریاب گرڈاسٹیشن کے جائنٹ روڈ،خیر بخش مری، جان محمدروڈ، نیو جان محمد، سرکی روڈ، سیٹلائٹ ٹاون،منی مارکیٹ، کرانی، ہزارہ ٹاون، سریاب ون، سریاب ٹو، جڑسا، دلدار کاریز، واسا، لیاقت بازارفیڈروں سے صبح11بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندرہے گی نیز مری آباد گرڈاسٹیشن کے مری آباد،سید آباد ،طوغی روڈ،کانسی ون ،کانسی ٹو فیڈروںسے بھی 5جولائی اور6جولائی کوروزانہ دن ایک بجے سے شام چھ بجے تک بجلی بندرہے گی ۔علاوہ ازیں شیخ ماندہ گرڈکے جبل نور، ویسٹرن بائی پاس، دوستین، داریم،خروٹ آباد کڈنی سینٹر فیڈروں سے دن12بجے سے شام 5بجے تک بجلی بندہوگی۔ اسی طرح 6جولائی کو شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ادیان، داریم، پی اے ایف اور کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے بروری روڈ،اولڈسمنگلی، پی اے ایف سٹی، انٹرکنیکٹر، نواںکلی، بائی پاس فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔ 
کوئٹہ سے مزید