• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشترہسپتال کے26 گارڈز غیرحاضر،سکیورٹی فرم کو شو کاز جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر محمد نبیل سلیم نے سکیورٹی آؤٹ سورس فرم کے اہلکاروں کی حاضری کا معائنہ کیا ، اس دوران 26 گارڈز غیر حاضرپائے گئے ، جس پر نشتر انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ سکیورٹی فرم کو شو کاز جاری کردیا گیا ہے ، ایم ایس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی عملے کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بھی ایکشن لیا جائے گا، عید سے پہلے ہر صورت گارڈز کو تنخواہیں ادا کی جائیں، وی سی نشتر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نےسکیورٹی فرم کے سی ای او کو طلب کر کے فوری تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ عید سے قبل حل کرنے کی تنبیہ بھی کی ہے ، مذکورہ سکیورٹی فرم کو پہلے بھی ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شوکاز جاری کیا گیا ، اس کے علاوہ ایم ایس کی جانب سے تمام شفٹ ڈی ایم ایسز کو جنٹوریل اور سکیورٹی گارڈز کی روزانہ کی بنیاد پر فزیکل حاضری چیک کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ملتان سے مزید