• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے وحید اکبر نے نیشنل ینگ لیڈرز ایوارڈ جیت لیا

پشاور(خصوصی نامہ نگار) پشاور کے 28سالہ وحید اکبر نے قومی ینگ لیڈر ایوارڈ 2022 جیت کر صوبے کا نام روشن کردیا۔ملک بھر سے 100ینگ لیڈرز نے مقابلے میں حصہ لیا جن میں 20ینگ لیڈرز کی شارٹ لسٹنگ ہوئی۔ مقابلوں کا انعقاد محکمہ سیاحت کھیل و امور نوجوانان اور ہاکس یوتھ کی جانب سے سوات کے پُر فضا مقام کالام میں کیا گیا۔ مقابلوں کے دوران نوجوانوں کے رہنمائی اور قائدانہ صلاحیتوں سمیت ان کی کمیونیکیشن سکلز کا جائزہ لیا گیا۔ پشاور کے وحید اکبر نے اپنی جیت صوبے کے نام کرتے ہوبے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی اشد ضرورت ہے اور اس طرح کی صحت مندانہ سرگرمیاں نوجوانوں کو مواقع فراہم کرتی ہیں۔
پشاور سے مزید