• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی جے پی معاشرے میں افرا تفری پھیلانا چاہتی ہے، محبوبہ مفتی

سرینگر(این این آئی)محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی معاشرے میں افرا تفری پھیلانا چاہتی ہے،تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میںپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بی جے پی فرقہ وارانہ تقسیم اور نفرت کے اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کا استعمال کر رہی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پہلے اودے پور کا قاتل اور اب راجوری میں پکڑا گیا عسکریت پسند دونوں کے بی جے پی کے ساتھ قریبی روابط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی فرقہ وارانہ تقسیم اور نفرت کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کا استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ ملزمان کسی اپوزیشن لیڈر کے ساتھ منسلک ہوتے تو متعدد ایف آئی آر درج کرائی جاتیں۔ذرا تصور کریں اگر ان مجرموں میں سے کسی کا تعلق کسی اپوزیشن رہنماسے ہوتا تو اب تک متعدد ایف آئی آر درج کی جاچکی ہوتیںلیکن اب گودی میڈیا اپوزیشن کو بدنام کرنے اور اس پر پردہ ڈالنے کے لیے اپنا اہم وقت صرف کریں گے۔

دنیا بھر سے سے مزید