• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (ورکرز ) کے انتخابات، پرویز شوکت بلا مقابلہ صدر، شاہد علی سیکرٹری جنرل منتخب

اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (ورکرز ) کے دو سالہ انتخابات برائے 2022،2024راولپنڈی کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوئے جس میں پرویز شوکت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے بلا مقابلہ صدر اور شاہد علی (فیصل آباد ) سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے جبکہ الیکشن کمیٹی کے چیئرمین غلام عباس تنویر ممبران ناصر شیخ اور شوکت ووٹو پر مشتمل الیکشن کمیٹی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 2 جولائی کو 26 امید واروں نے کاغذات نامزدگی داخل کی ہے تین جولائی کو شام چھ بجےتک کاغذات پر اعتراضات طلب کئے گئے مگر کسی امید وار پر کوئی اعتراض داخل نہیں کیا گیا چنانچہ الیکشن کمیٹی نے تین اور چار کی درمیانی رات کو 26 امید واروں کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کر دیا گیا، چیئرمین الیکشن کمیٹی اور دیگر ممبران کے دستخطوں سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پرویز شوکت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (ورکرز ) کے بلا مقابلہ صدر جبکہ شاہد علی سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے دیگر عہدیداروں میں سینئر نائب صدر بخت جیر (لاہور ) ، نائب صدر عرفان آراہی (حیدر آباد ) ،نائب صدر ،طاہر راٹھور جبکہ خزانچی کے عہدے پر شعیب الدین (چاچو) کو کامیاب قرار دیا گیا ، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کے عہدوں پر میاں محمد سمیع ،اسلام آباد سے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ، گوجرانوالہ سے سکندر مغل اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ، انیس حیدر کو کر اچی سے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا جبکہ رانا محسن فاروق ،مس افشاں بطول ،خورشید انور ، تحسین کمال حسین ، تحسین عباسی ،عمر شاہین ، سردار عمران اقبال ، عبداللہ سروہی ، عمران پٹولی ، احسان اللہ گجر ، اے آر سلیم ، منظور احمد انصاری ، سید شعیب الدین ، عمر حمید ، محمود خان ،میاں نصیر ممبر فیڈرل ایگزیکٹو کونسل منتخب قرار دیئے گئے ، ان انتخابات کیلئے 180 سے زائد ڈیلی گیٹس اور 30 کے لگ بھگ یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداروں نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر پرویز شوکت نے کہا کہ ہم میڈیا انڈسٹری میں تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی اور غیر قانونی چھانٹیوں کے خلاف ہر سطح پر بھر پور جدوجہد کرینگے اور میڈیا انڈسٹری میں لیبر قوانین کو نافذ کرائینگے ،جو مالکان کارکنوں کو حقوق دیں گے ویج بورڈ کے مطابق تنخواہیں ادا کرینگے ان سے بھر پور تعاون کیا جا سکتا ہے، نو منتخب سیکرٹری جنرل شاہد علی نے کہا کہ پرویز شوکت ایک منجھے ہوئے ٹریڈ یونین لیڈر ہیں ان کے ساتھ مل کر مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد کرونگا۔
ملک بھر سے سے مزید