کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع شرقی کے زیرِ اہتمام دخترِ مشرق، شہیدِ جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر پیپلز سیکریٹریٹ کراچی میں قرآن خوانی و دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔ دعائیہ تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر سید وقار مہدی اور پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری رؤف احمد ناگوری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی ضلع شرقی کے سینیئر نائب صدر سرور خان غازی، جنرل سیکریٹری ریاض بلوچ، خالد لطیف، فرخ نیاز تنولی، ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ سیدہ اقرباء فاطمہ، تحسین عابدی، ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی، لالہ عبدالرحیم، مزمل قریشی، حاکم جسکانی، یاسمین بٹ، حسام شمسی، ارتضیٰ بلوچ کے علاوہ سٹی ایریا اور ذیلی ونگز کے عہدیداران، کارکنان اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلزپارٹی سندھ سینیٹر سید وقار مہدی نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی و ذاتی زندگی، جمہوریت کی بحالی کے لیے ان کی عظیم جدوجہد، اور آمریت کے ادوار میں درپیش مشکلات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔