کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر حملہ کیس میں آئندہ سماعت پر گواہان کو پیش کرنے کی مہلت دے دی ۔جیل حکام نے ملزم معصوم عرف بلا اور یاسر عرفات کو عدالت میں پیش کیا۔ پراسکیوشن کی جانب سے کیس کے گواہان بھی عدالت میں پیش نا ہو سکے۔ عدالت نے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کیا۔